۲- توارِیخ 19:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور شاہِ یہُودا ہ یہُوسفط یروشلیِم کو اپنے محلّ میں سلامت لَوٹا۔

2. تب حنانی غَیب بِین کا بیٹا یاہُو اُس کے اِستقبال کو نِکلا اور یہُوسفط بادشاہ سے کہنے لگا کیا مُناسِب ہے کہ تُو شرِیروں کی مدد کرے اور خُداوند کے دُشمنوں سے مُحبّت رکھّے؟ اِس بات کے سبب سے خُداوند کی طرف سے تُجھ پر غضب ہے۔

3. تَو بھی تُجھ میں خُوبِیاں ہیں کیونکہ تُو نے یسِیرتوں کو مُلک میں سے دفع کِیا اور خُدا کی تلاش میں اپنا دِل لگایا ہے۔

4. اور یہُوسفط یروشلیِم میں رہتا تھا اور اُس نے پِھربیرسبع سے افرائِیم کے کوہِستان تک لوگوں کے درمِیان دَورہ کر کے اُن کو خُداوند اُن کے باپ دادا کے خُدا کی طرف پِھر رجُوع کِیا۔

5. اور اُس نے یہُودا ہ کے سب فصِیل دار شہروں میں شہر بہ شہر قاضی مُقرّر کِئے۔

6. اور قاضیوں سے کہا کہ جو کُچھ کرو سوچ سمجھ کر کرو کیونکہ تُم آدمِیوں کی طرف سے نہیں بلکہ خُداوند کی طرف سے عدالت کرتے ہو اور وہ فَیصلہ میں تُمہارے ساتھ ہے۔

۲- توارِیخ 19