18. یُوں بنی اِسرائیل اُس وقت مغلُوب ہُوئے اور بنی یہُوداہ غالِب آئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا پر بھروسا کِیا۔
19. اور ابیا ہ نے یرُبعا م کا پِیچھا کِیا اور اِن شہروں کو اُس سے لے لِیا یعنی بَیت ایل اور اُس کے دیہات ۔ یسانہ اور اُس کے دیہات ۔ عِفرو ن اور اُس کے دیہات۔
20. اور ابیا ہ کے دِنوں میں یرُبعا م نے پِھر زور نہ پکڑا اور خُداوند نے اُسے مارا اور وہ مَر گیا۔
21. لیکن ابیا ہ قوِی ہو گیا اور اُس نے چَودہ بِیویاں بیاہِیں اور اُس سے بائِیس بیٹے اور سولہ بیٹیاں پَیدا ہُوئِیں۔
22. اور ابیا ہ کے باقی کام اور اُس کے حالات اور اُس کی کہاوتیں عیدُو نبی کی تفسِیر میں مُندرج ہیں۔