13. پر یرُبعا م نے اُن کے پِیچھے کمِین لگوا دی ۔ سو وہ بنی یہُوداہ کے آگے رہے اور کمِین پِیچھے تھی۔
14. جب بنی یہُوداہ نے پِیچھے نظر کی تو کیا دیکھا کہ لڑائی اُن کے آگے اور پِیچھے دونوں طرف سے ہے اور اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی اور کاہِنوں نے نرسِنگے پُھونکے۔
15. تب یہُودا ہ کے لوگوں نے للکارا اور جب اُنہوں نے للکارا تو اَیسا ہُؤا کہ خُدا نے ابیا ہ اور یہُودا ہ کے آگے یرُبعا م کو اور سارے اِسرائیل کو مارا۔
16. اور بنی اِسرائیل یہُودا ہ کے آگے سے بھاگے اور خُدا نے اُن کو اُن کے ہاتھ میں کر دِیا۔
17. اور ابیا ہ اور اُس کے لوگوں نے اُن کو بڑی خُونریزی کے ساتھ قتل کِیا سو اِسرائیل کے پانچ لاکھ چُنے ہُوئے مَرد کھیت آئے۔
18. یُوں بنی اِسرائیل اُس وقت مغلُوب ہُوئے اور بنی یہُوداہ غالِب آئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا پر بھروسا کِیا۔