3. جو میرا اِمتِحان کرتے ہیں اُن کے لِئے میرا یِہی جواب ہے۔
4. کیا ہمیں کھانے پِینے کا اِختیار نہیں؟۔
5. کیا ہم کو یہ اِختیار نہیں کہ کِسی مسِیحی بہن کو بیاہ کر لِئے پِھریں جَیسا اور رسُول اور خُداوند کے بھائی اور کیفا کرتے ہیں؟۔
6. یا صِرف مُجھے اور برنبا س کو ہی مِحنت مُشقّت سے باز رہنے کا اِختیار نہیں؟۔
7. کَون سا سِپاہی کبھی اپنی گِرہ سے کھا کر جنگ کرتا ہے؟ کَون تاکِستان لگا کر اُس کا پَھل نہیں کھاتا؟ یا کَون گلّہ چَرا کر اُس گلّے کا دُودھ نہیں پِیتا؟۔
8. کیا مَیں یہ باتیں اِنسانی قِیاس ہی کے مُوافِق کہتا ہُوں؟ کیا تَورَیت بھی یِہی نہیں کہتی؟۔