3. لیکن مَیں گو جِسم کے اِعتبار سے مَوجُود نہ تھا مگر رُوح کے اِعتبار سے حاضِر ہو کر گویا بحالتِ مَوجُودگی اَیسا کرنے والے پر یہ حُکم دے چُکا ہُوں۔
4. کہ جب تُم اور میری رُوح ہمارے خُداوند یِسُو ع کی قُدرت کے ساتھ جمع ہو تو اَیسا شخص ہمارے خداوند یِسُو ع کے نام سے۔
5. جِسم کی ہلاکت کے لِئے شَیطان کے حوالہ کِیا جائے تاکہ اُس کی رُوح خُداوند یِسُو ع کے دِن نجات پائے۔
6. تُمہارا فخر کرنا خُوب نہیں ۔ کیا تُم نہیں جانتے کہ تھوڑا سا خمِیر سارے گُندھے ہُوئے آٹے کو خمِیر کر دیتا ہے؟۔