1. اَے بھائِیو! مَیں نہیں چاہتا کہتُم رُوحانی نِعمتوں کے بارے میں بے خبر رہو۔
2. تُم جانتے ہو کہ جب تُم غَیر قَوم تھے تو گُونگے بُتوں کے پِیچھے جِس طرح کوئی تُم کو لے جاتا تھا اُسی طرح جاتے تھے۔
3. پس مَیں تُمہیں جتاتا ہُوں کہ جو کوئی خُدا کے رُوح کی ہِدایت سے بولتا ہے وہ نہیں کہتا کہ یِسُو ع ملعُون ہے اور نہ کوئی رُوحُ القُدس کے بغَیر کہہ سکتا ہے کہ یِسُو ع خُداوند ہے۔
4. نِعمتیں تو طرح طرح کی ہیں مگر رُوح ایک ہی ہے۔