۱-پطرس 5:1-2 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تُم میں جو بزُرگ ہیں مَیں اُن کی طرح بزُرگ اور مسِیح کے دُکھوں کا گواہ اور ظاہِر ہونے والے جلال میں شرِیک بھی ہو کر اُن کو یہ نصِیحت کرتا ہُوں۔

2. کہ خُدا کے اُس گلّہ کی گلّہ بانی کرو جو تُم میں ہے ۔ لاچاری سے نِگہبانی نہ کرو بلکہ خُدا کی مرضی کے مُوافِق خُوشی سے اور ناجائِز نفع کے لِئے نہیں بلکہ دِلی شَوق سے۔

۱-پطرس 5