۱-سموئیل 30:24-27 Urdu Bible Revised Version (URD)

24. اور اِس امر میں تُمہاری مانے گا کَون؟ کیونکہ جَیسا اُس کا حِصّہ ہے جو لڑائی میں جاتا ہے وَیسا ہی اُس کا حِصّہ ہو گا جو سامان کے پاس ٹھہرتا ہے ۔ دونوں برابر حِصّہ پائیں گے۔

25. اور اُس دِن سے آگے کو اَیسا ہی رہا کہ اُس نے اِسرا ئیل کے لِئے یِہی قانُون اور آئِین مُقرّر کِیا جو آج تک ہے۔

26. اور جب داؤُد صِقلاج میں آیا تو اُس نے لُوٹ کے مال میں سے یہُوداہ کے بزُرگوں کے پاس جو اُس کے دوست تھے کُچھ کُچھ بھیجا اور کہا کہ دیکھو خُداوند کے دُشمنوں کے مال میں سے یہ تُمہارے لِئے ہدیہ ہے۔

27. یہ اُن کے پاس جو بَیت ایل میں اور اُن کے پاس جو راماتُ الجنُوب میں اور اُن کے پاس جو یتِیر میں۔

۱-سموئیل 30