2. سو داؤُد اُٹھا اور اپنے ساتھ کے چھ سَو جوانوں کو لے کر جات کے بادشاہ معُو ک کے بیٹے اکِیس کے پاس گیا۔
3. اور داؤُد اور اُس کے لوگ جات میں اکِیس کے ساتھ اپنے اپنے خاندان سمیت رہنے لگے اور داؤُد کے ساتھ بھی اُس کی دونوں بِیویاں یعنی یزرعیلی اخِینو عم اور نابا ل کی بِیوی کرمِلی ابِیجیل تِھیں۔
4. اور ساؤُل کو خبر مِلی کہداؤُد جات کو بھاگ گیا ۔ تب اُس نے پِھر کبھی اُس کی تلاش نہ کی۔
5. اور داؤُد نے اکِیس سے کہا کہ اگر مُجھ پر تیرے کرم کی نظر ہے تو مُجھے اِس مُلک کے شہروں میں کہِیں جگہ دِلا دے تاکہ مَیں وہاں بسُوں ۔ تیرا خادِم تیرے ساتھ دارُالسّلطنت میں کیوں رہے؟۔