۱-سموئیل 13:15-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. اور سموئیل اُٹھ کر جِلجا ل سے بِنیمِین کے جِبعہ کو گیا ۔ تب ساؤُل نے اُن لوگوں کو جو اُس کے ساتھ حاضِر تھے گِنا اور وہ قرِیباً چھ سَو تھے۔

16. اور ساؤُل اور اُس کا بیٹا یُونتن اور اُن کے ساتھ کے لوگ بِنیمِین کے جِبع میں رہے لیکن فِلستی مِکما س میں خَیمہ زن تھے۔

17. اور غارت گر فِلستِیوں کے لشکر میں سے تِین غول ہو کر نِکلے ۔ ایک غَول تو سُعا ل کے عِلاقہ کو عُفر ہ کی راہ سے گیا۔

18. اور دُوسرے غول نے بَیت حورُو ن کی راہ لی اور تِیسرے غول نے اُس سرحد کی راہ لی جِس کا رُخ وادیِ ضبوعِیم کی طرف دشت کے سامنے ہے۔

19. اور اِسرا ئیل کے سارے مُلک میں کہِیں لُہار نہیں مِلتا تھا کیونکہ فِلستِیوں نے کہا تھا کہ عِبرانی لوگ اپنے لِئے تلواریں اور بھالے نہ بنانے پائیں۔

۱-سموئیل 13