1. ساؤُل تِیس برس کی عُمر میں سلطنت کرنے لگا اور اِسرا ئیل پر دو برس سلطنت کر چُکا۔
2. تو ساؤُل نے تِین ہزار اِسرائیلی مَرد اپنے لِئے چُنے ۔ اُن میں سے دو ہزار مِکما س میں اور بَیت ایل کے پہاڑ پر ساؤُل کے ساتھ اور ایک ہزار بِنیمِین کے جِبعہ میں یُونتن کے ساتھ رہے اور باقی لوگوں کو اُس نے رُخصت کِیا کہ اپنے اپنے ڈیرے کو جائیں۔
3. اور یُونتن نے فِلستِیوں کی چَوکی کے سِپاہِیوں کو جو جِبع میں تھے قتل کر ڈالا اور فِلستِیوں نے یہ سُنا اور ساؤُل نے سارے مُلک میں نرسِنگا پُھنکوا کر کہلا بھیجا کہ عِبرانی لوگ سُنیں۔