10. اور اربوت میں بِن حصد تھا اور شوکہ اور حِفر کیساری سرزمِین اُس کے عِلاقہ میں تھی۔
11. اور دور کے سارے مُرتفع عِلاقہ میں بِن ابِیند ابتھا اور سُلیما ن کی بیٹی طافت اُس کی بِیویتھی۔
12. اور اخیلُود کا بیٹا بعنہ تھا جِس کے سپُرد تعنک اورمجِدّو اور سارا بَیت شا ن تھا جو ضرتا ن سےمُتّصِل اور یزرعیل کے نِیچے بَیت شا ن سےابیل محُولہ تک یعنی یُقمعا م سے اُدھر تک تھا۔
13. اور بِن جبرراما ت جِلعاد میں تھا اور منسّی کےبیٹے یائِیر کی بستِیاں جو جِلعاد میں ہیں اُسکے سپُرد تِھیں اور بسن میں ارجُو ب کا عِلاقہبھی اِسی کے سپُرد تھا جِس میں ساٹھ بڑےشہر تھے جِن کی شہر پناہیں اور پِیتل کےبینڈے تھے۔
14. اور عِدُّو کا بیٹا اخیِندا ب محنایم میں تھا۔
15. اور اخِیمعض نفتا لی میں تھا ۔ اِس نے بھی سُلیما نکی بیٹی بِسمت کو بیاہ لِیا تھا۔
16. اور حُوسی کا بیٹا بعنہ آشر اور علوت میں تھا۔
17. اور فرُو ح کا بیٹا یہُو سفط اِشکار میں تھا۔
18. اور ایلہ کا بیٹا سِمعی بِنیمِین میں تھا۔
19. اور اُور ی کا بیٹا جبر جِلعاد کے عِلاقہ میں تھا جواموریوں کے بادشاہ سِیحو ن اور بسن کے بادشاہعوج کا مُلک تھا ۔اُس مُلک کا وُہی اکیلا مَنصبدار تھا۔
20. اور یہُودا ہ اور اِسرا ئیل کے لوگ کثرت میں سمُندر کے کنارے کی ریت کی مانِند تھے اور کھاتے پِیتے اور خُوش رہتے تھے۔
21. اور سُلیما ن دریایِ فرات سے فِلستِیوں کے مُلک تک اور مِصر کی سرحدتک سب مملکتوں پر حُکمران تھا ۔ وہ اُس کے لِئے ہدئے لاتی تِھیں اور سُلیما ن کی عُمر بھر اُس کی مُطِیع رہِیں۔