۱-سلاطِین 17:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور ایلیّاہ تِشبی جو جِلعاد کے پردیسِیوں میں سے تھا اخی ا ب سے کہا کہ خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کی حیات کی قَسم جِس کے سامنے مَیں کھڑا ہُوں اِن برسوں میں نہ اوس پڑے گی نہ مِینہ برسے گا جب تک مَیں نہ کہُوں۔

2. اور خُداوند کا یہ کلام اُس پر نازِل ہُؤا کہ۔

3. یہاں سے چل دے اور مشرِق کی طرف اپنا رُخ کر اور کرِیت کے نالہ کے پاس جو یَردن کے سامنے ہے جا چُھپ۔

4. اور تُو اُسی نالہ میں سے پِینا اور مَیں نے کوّوں کو حُکم کِیا ہے کہ وہ تیری پرورِش کریں۔

۱-سلاطِین 17