32. اور بعل کے مندر میں جِسے اُس نے سامر یہ میں بنایا تھا بعل کے لِئے ایک مذبح تیّار کِیا۔
33. اور اخی ا ب نے یسِیرت بنائی اور اخی ا ب نے اِسرا ئیل کے سب بادشاہوں سے زِیادہ جو اُس سے پہلے ہُوئے تھے خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا کو غُصّہ دِلانے کے کام کِئے۔
34. اُس کے ایّام میں بَیت ایلی حی ا یل نے یرِیحُو کو تعمِیر کِیا ۔ جب اُس نے اُس کی بُنیاد ڈالی تو اُس کا پہلوٹھا بیٹا ابرا م مَرا اور جب اُس کے پھاٹک لگائے تو اُس کا سب سے چھوٹا بیٹا سجُو ب مَر گیا ۔ یہ خُداوند کے کلام کے مُطابِق ہُؤا جو اُس نے نُون کے بیٹے یشُوع کی معرفت فرمایا تھا۔