32. اور آسا اور شاہِ اِسرا ئیل بعشا کے درمِیان اُن کی عُمر بھر جنگ رہی۔
33. اور شاہِ یہُوداہ آسا کے تِیسرے سال سے اخیاہ کا بیٹا بعشا تِرضہ میں سارے اِسرا ئیل پر بادشاہی کرنے لگا اور اُس نے چَوبِیس برس سلطنت کی۔
34. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی اور یرُبعا م کی راہ اور اُس کے گُناہ کی روِش اِختیار کی جِس سے اُس نے اِسرا ئیل سے گُناہ کرایا۔