14. پس مَیں یہ چاہتا ہُوں کہ جوان بیوائیں بیاہ کریں ۔ اُن کے اَولاد ہو ۔ گھر کا اِنتِظام کریں اور کِسی مُخالِف کو بَدگوئی کا مَوقع نہ دیں۔
15. کیونکہ بعض گُمراہ ہو کر شَیطان کی پَیرو ہو چُکی ہیں۔
16. اگر کِسی اِیمان دار عَورت کے ہاں بیوائیں ہوں تو وُہی اُن کی مدد کرے اور کلِیسیا پر بوجھ نہ ڈالا جائے تاکہ وہ اُن کی مدد کر سکے جو واقِعی بیوہ ہیں۔