۱-توارِیخ 9:30-35 Urdu Bible Revised Version (URD)

30. اور کاہِنوں کے بیٹوں میں سے بعض خُوشبُودار مصالِح کا تیل تیّار کرتے تھے۔

31. اور لاویوں میں سے ایک شخص متتّیا ہ جو قُرحی سلُوم کا پہلوٹھا تھا اُن چِیزوں پر خاص طَور سے مُقرّر تھا جو توے پر پکائی جاتی تِھیں۔

32. اور اُن کے بعض بھائی جو قہاتیوں کی اَولاد میں سے تھے نذر کی روٹی پر تعِینات تھے کہ ہر سبت کو اُسے تیّار کریں۔

33. اور یہ وہ گانے والے ہیں جو لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے اور کوٹھریوں میں رہتے اور اَور خِدمت سے معذُور تھے کیونکہ وہ دِن رات اپنے کام میں مشغُول رہتے تھے۔

34. یہ اپنی اپنی پُشت میں لاویوں کے آبائی خاندانوں کے سردار اور رئِیس تھے اور یروشلیِم میں رہتے تھے۔

35. اور جِبعُو ن میں جِبعُو ن کا باپ یعی ایل رہتا تھا جِس کی بِیوی کا نام معکہ تھا۔

۱-توارِیخ 9