4. اور اُن کے ساتھ اپنی اپنی پُشت اور اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق جنگی لشکر کے دَل تھے جِن میں چھتِّیس ہزار جوان تھے کیونکہ اُن کے ہاں بُہت سی بِیوِیاں اور بیٹے تھے۔
5. اور اُن کے بھائی اِشکار کے سب گھرانوں میں زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق کُل ستاسی ہزار تھے۔
6. بنی بِنیمِین یہ ہیں ۔ بالع اور بکر اور یدیعیل ۔ یہ تِینوں۔
7. اور بنی بالع اِصبُو ن اور عُزّی اور عُزّی ا یل اور یریمو ت اور عِیر ی ۔ یہ پانچوں ۔ یہ اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے اور نسب نامہ کے حِساب کے مُطابِق بائِیس ہزار چَونتِیس تھے۔
8. اور بنی بکر یہ ہیں ۔ زِمیر ہ اور یُوآ س اور الِیعزر اور الیوعینی اور عُمر ی اور یریمو ت اور ابیا ہ اور عنتوت اور علامت ۔ یہ سب بکر کے بیٹے تھے۔
9. اِن کی نسل کے لوگ نسب نامہ کے مُطابِق بِیس ہزار دو سَو زبردست سُورما اور اپنے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔
10. اور یدع ا یل کا بیٹا بِلحا ن تھا اور بنی بِلحان یہ ہیں ۔ یعو س اور بِنیمِین اور اہُود اور کنعا نہ اور زَیتا ن اور ترسِیس اور اخی سحر۔
11. یہ سب یدع ایل کے بیٹے جو اپنے آبائی خاندانوں کے سردار اور زبردست سُورما تھے ستّرہ ہزار دو سَو تھے جو لشکر کے ساتھ جنگ پر جانے کے لائِق تھے۔
12. اورسُفِّیم اور حُفِّیم عِیر کے بیٹے اور حشِیم اِحیر کا بیٹا تھا۔
13. بنی نفتالی یہ ہیں ۔ یحصی ایل اور جُونی اور یصر اور سلُوم بنی بِلہہ۔
14. بنی منسّی یہ ہیں اسر ی ایل جو اُس کی بِیوی کے بطن سے تھا (اُس کی ارامی حرم سے جِلعاد کا باپ مکِیر پَیدا ہُؤا۔
15. اور مکِیر نے حُفِّیم اورسُفِّیم کی بہن کو جِس کا نام معکہ تھا بیاہ لِیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تِھیں۔
16. اور مکِیر کی بِیوی معکہ کے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام فرس رکھّا اور اُس کے بھائی کا نام شر س تھا اور اُس کے بیٹے اَولا م اور رقم تھے۔
17. اور اَولا م کا بیٹا بدان تھا ۔ یہ جِلعاد بِن مکِیر بِن منسّی کے بیٹے تھے۔
18. اور اُس کی بہن ہَمُّولِکت سے اِشہُود اور ابِیعزر اور محلہ پَیدا ہُوئے۔
19. اور بنی سمِیدع یہ ہیں ۔ اخیا ن اورسِکم اور لِقحی اور انِیعا م۔
20. اور بنی افرائیم یہ ہیں ۔سُوتلح ۔ سُوتلح کا بیٹا برد ۔ برد کا بیٹا تحت ۔ تحت کا بیٹا الِیِعد ہ ۔ الِیِعد ہ کا بیٹا تحت۔
21. تحت کا بیٹا زبد ۔ زبد کا بیٹا سُوتلح تھا اور عزر اور اِلیعد بھی جِن کو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہُوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُن کی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے۔
22. اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔
23. اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور افرائِیم نے اُس کا نام بریعہ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔