۱-توارِیخ 7:29-36 Urdu Bible Revised Version (URD)

29. اور بنی منسّی کی حُدُود کے پاس بَیت شا ن اور اُس کے دیہات ۔ تعناک اور اُس کے دیہات ۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات ۔ دور اور اُس کے دیہات تھے ۔اِن میں یُوسف بِن اِسرا ئیل کے بیٹے رہتے تھے۔

30. بنی آشر یہ ہیں ۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور برِیعہ اور اُن کی بہن سرح۔

31. اور برِیعہ کے بیٹے حِبر اور برزاو یت کا باپ ملکی ا یل تھے۔

32. اور حِبر سے یفلِیط اور سومر اور خوتام اور اُن کی بہن سُوع پَیدا ہُوئے۔

33. اور بنی یفلِیط فاسا ک اور بمہا ل اور عسوا ت۔ یہ بنی یفلِیط ہیں۔

34. اور بنی سامراخی اور روہجہ اور یحُبّہ اور ارا م تھے۔

35. اور اُس کے بھائی ہِیلم کے بیٹے صو فح اور اِمنع اور سلس اور عمل تھے۔

36. اور بنی صوفح سوح اورحرنفر اور سُوعل اور بیر ی اور اِمرا ہ۔

۱-توارِیخ 7