77. باقی لاویوں یعنی بنی مِراری کو زبُولُون کے قبِیلہ میں سےرِمّو ن اور اُس کی نواحی اور تبُور اور اُس کی نواحی۔
78. یریحُو کے نزدِیک یَرد ن کے پار یعنی یَرد ن کی مشرِق کی طرف رُو بِن کے قبِیلہ میں سے بیابان میں بصر اور اُس کی نواحی اور یہصہ اور اُس کی نواحی۔
79. اور قدِیما ت اور اُس کی نواحی اور مفعت اور اُس کی نواحی۔
80. اور جد کے قبِیلہ میں سے راما ت اور اُس کی نواحی جِلعاد میں اور محنایم اور اُس کی نواحی۔
81. اور حسبو ن اور اُس کی نواحی اور یعزیر اور اُس کی نواحی مِلی۔