3. سو اِسرائیل کے پہلوٹھے رُوبِن کے بیٹے یہ ہیں ۔ حنُوک اور فلُّو حصرو ن اور کرمی۔
4. یُوایل کے بیٹے یہ ہیں ۔ اُس کا بیٹا سمعیا ہ ۔ سمعیا ہ کا بیٹا جوُج ۔ جُوج کا بیٹا سِمعی۔
5. سِمعی کا بیٹا مِیکا ہ ۔ مِیکا ہ کا بیٹا رِیایا ہ ۔ رِیا یاہ کا بیٹا بعل۔
6. بعل کا بیٹا بئِیر ہ جِس کو اسُور کا بادشاہ تِلگات پِلناصر اسِیرکر کے لے گیا۔ وہ رُوبِینیوں کا سردار تھا۔
7. اور اُس کے بھائی اپنے اپنے گھرانے کے مُطابِق جب اُن کی اَولاد کا نسب نامہ لِکھا گیا یہ تھے ۔ سردار یعی ایل اور زکرِ یّاہ۔
8. اوربالع بِن عزز بِن سمع بِن یُوایل ۔ وہ عروعیر میں نبُو اور بعل معُون تک۔
9. اور مشرِق کی طرف دریایِ فرات سے بیابان میں داخِل ہونے کی جگہ تک بسا ہُؤا تھا کیونکہ مُلکِ جِلعاد میں اُن کے چَوپائے بُہت بڑھ گئے تھے۔