۱-توارِیخ 4:7-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. اور حِیلا ہ کے بیٹے ضر ت اوریضُوآ ر اور اِتنان تھے۔

8. اور قُوض سے عنُوب اور ضوبیبہ اور حرُو م کے بیٹے آخرخَیل کے گھرانے پَیدا ہُوئے۔

9. اوریعبیض اپنے بھائِیوں سے مُعزّز تھا اور اُس کی ماں نے اُس کا نام یعبیض رکھّا کیونکہ کہتی تھی کہ مَیں نے غم کے ساتھ اُسے جنم دِیا۔

10. اور یعبیض نے اِسرائیل کے خُدا سے یہ دُعا کی آہ تُو مُجھے واقعی برکت دے اور میری حُدُود کو بڑھائے اور تیرا ہاتھ مُجھ پر ہو اور تُو مُجھے بدی سے بچائے تاکہ وہ میرے غم کا باعِث نہ ہو! اور جو اُس نے مانگا خُدا نے اُس کو بخشا۔

11. اور سُوخہ کے بھائی کلُو ب سے محِیر پَیدا ہُؤا جو اِستُو ن کا باپ تھا۔

12. اور اِستُو ن سے بَیت رِ فا اور فاسح اور عِیر نحس کا باپ تخِنّہ پَیدا ہُوئے ۔ یِہی رَیکہ کے لوگ ہیں۔

13. اور قنز کے بیٹے غُتنِئیل اورشِرایا ہ تھے اور غُتنِئیل کا بیٹا حتت تھا۔

14. اور معُوناتی سے عُفر ہ پَیدا ہُؤااور شِرایا ہ سے یُوآب پَیدا ہُؤا جو جی خراسیم کا باپ ہے کیونکہ وہ کارِیگر تھے۔

15. اور یفُنّہ کے بیٹے کالِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ عِیرُو اور اَیلہ اور نعم اور بنی اَیلہ اور قنز۔

16. اور یہلّلئِیل کے بیٹے یہ ہیں ۔ زِیف اور زِیفہ ۔ تَیر یاہ اور اسری ایل۔

۱-توارِیخ 4