۱-توارِیخ 4:33-40 Urdu Bible Revised Version (URD)

33. اور اُن کے سب دیہات بھی جو بعل تک اُن شہروں کے آس پاس تھے ۔ یہ اُن کے رہنے کے مقام تھے اور اُن کے نسب نامے ہیں۔

34. اورمِسوبا ب یمِلیک اور یُوشہ بِن امصِیا ہ۔

35. اور یُو ایل اور یاہُو بِن یُوسیِبیا ہ بِن شِرایاہ بِنعسیئیل۔

36. اور اِلیُوعَینی اور یعقُوبہ اور یسُوخا یہ اور عسا یاہ اورعدیئیل اور یسِیمِئیل اور بِنایا ہ۔

37. اور زیزا بِن شِفعی بِن الوُّن بِن یدایا ہ بِنسِمر ی بِن سمعیا ہ۔

38. یہ جِن کے نام مذکُور ہُوئے اپنے اپنے گھرانے کے سردار تھےاور اِن کے آبائی خاندان بُہت بڑھے۔

39. اور وہ جدُور کے مدخل تک یعنی اُس وادی کے مشرِق تک اپنے گلّوں کے لِئے چراگاہ ڈُھونڈنے گئے۔

40. وہاں اُنہوں نے اچّھی اور سُتھری چراگاہ پائی اور مُلک وسِیع اور چَین اور سُکھ کی جگہ تھا کیونکہ حام کے لوگ قدِیم سے اُس میں رہتے تھے۔

۱-توارِیخ 4