۱-توارِیخ 4:22-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

22. اور یوقِیم اور کوزِیبا کے لوگ اور یُوآس اور شراف جو موآب کے درمِیان حُکمران تھے اور یسوبی لحم۔ یہ پُرانی توارِیخ ہے۔

23. یہ کُمہار تھے اور نتائِیم اور گدیر ا کے باشِندے تھے ۔ وہ وہاں بادشاہ کے ساتھ اُس کے کام کے لِئے رہتے تھے۔

24. بنی شمعُون یہ ہیں ۔ نمُوایل اور یمِین ۔ یرِیب ۔ زارح ۔ ساؤُل۔

25. اور ساؤُل کا بیٹا سلُوم اور سلُوم کا بیٹا مِبسا م اور مِبسا م کا بیٹا مِشما ع۔

26. اور مِشما ع کے بیٹے یہ ہیں ۔ حمُوایل ۔ حمُوایل کا بیٹا زکُور ۔ زکُور کا بیٹاسِمعی۔

27. اورسِمعی کے سولہ بیٹے اور چھ بیٹیاں تِھیں لیکن اُس کے بھائِیوں کے بُہت اَولاد نہ ہُوئی اور اُن کے سب گھرانے بنی یہُودا ہ کی مانِند نہ بڑھے۔

28. اور وہ بِیرسبع اور مولاد ہ اور حصرسُوعا ل۔

29. اور بِلہا اور عضم اور تولاد۔

30. اور بتُوایل اور حُرمہ اور صِقلاج۔

31. اور بَیت مرکبو ت اور حصر سُوسِیم اور بَیت برا ئی اور شعرِیم میں رہتے تھے ۔ داؤُد کی سلطنت تک یِہی اُن کے شہر تھے۔

32. اور اُن کے گاؤں ۔ عَیطا م اور عَین اور رِمُّو ن اور توکن اور عسن ۔ یہ پانچ شہر تھے۔

۱-توارِیخ 4