۱-توارِیخ 3:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. یہ داؤُد کے بیٹے ہیں جو حبرُو ن میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔پہلوٹھا امنو ن یزرعیلی اخِینُو عم کے بطن سے۔دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابِیجیل کے بطن سے۔

2. تِیسرا ابی سلو م جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہکا بیٹا تھا ۔چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔

3. پانچواں سفطیاہ ابی طال کے بطن سے ۔چھٹا اِترعا م اُس کی بِیوی عِجلہ سے۔

4. یہ چھ حبرُو ن میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہِینے سلطنت کیاور یروشلیِم میں اُس نے تَینتِیس برس سلطنت کی۔

5. اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔سِمعا اورسُوبا ب اور ناتن اور سُلیما ن ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔

6. اور اِبحار اور الِیسمع اور الِیفلط۔

۱-توارِیخ 3