۱-توارِیخ 28:15-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. اور سونے کے شمعدانوں اور اُس کے چراغوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اُس کے چراغوں کا سونا تول کر اور چاندی کے شمعدانوں کے واسطے ایک ایک شمعدان اور اُس کے چراغوں کے لِئے ہر شمعدان کے اِستعمال کے مُطابِق چاندی تول کر۔

16. اور نذر کی روٹی کی میزوں کے واسطے ایک ایک میز کے لِئے سونا تول کر اور چاندی کی میزوں کے لِئے چاندی۔

17. اور کانٹوں اور کٹوروں اور پِیالوں کے لِئے خالِص سونا دِیا اور سُنہلے پِیالوں کے واسطے ایک ایک پِیالے کے لِئے تول کر اور چاندی کے پِیالوں کے واسطے ایک ایک پِیالے کے لِئے تول کر۔

۱-توارِیخ 28