۱-توارِیخ 27:28-34 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. اور زَیتُون کے باغوں اور گُولر کے درختوں پرجونشیب کے مَیدانوں میں تھے بعل حنانجدری تھااور یُوآس تیل کے گوداموں پر۔

29. اور گائے بَیل کے گلّوں پر جو شارُو ن میںچرتے تھے سِطری شارُونی تھااورسافط بِن عدلی گائے بَیل کے اُن گلّوں پر تھا جووادیوں میں تھے۔

30. اور اُونٹوں پر اِسماعِیلی اوبِل تھااور گدھوں پر یحد یاہ مرُونوتی تھا۔

31. اور بھیڑ بکری کے ریوڑوں پر یازِیز ہاجِری تھا ۔ یہ سب داؤُ دبادشاہ کے مال پر مُقرّر تھے۔ داؤُد کے مُشِیر

32. اور داؤُ دکا چچا یُونتن مُشِیر اور دانِشمند اور مُنشی تھا اور یحی ایل بِن حکُمو نی شہزادوں کے ساتھ رہتا تھا۔

33. اور اخِیتُفل بادشاہ کا مُشِیر تھا اور حُوسی ارکی بادشاہ کا دوست تھا۔

34. اور اخِیتُفل سے نِیچے یہوید ع بِن بِنایا ہ اور ابِیاتر تھے اور شاہی فَوج کا سِپہ سالار یُوآب تھا۔

۱-توارِیخ 27