۱-توارِیخ 27:1-3 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. اور بنی اِسرائیل اپنے شُمار کے مُوافِق یعنی آبائی خاندانوں کے رئِیس اور ہزاروں اور سَیکڑوں کے سردار اور اُن کے مَنصبدار جو اُن فرِیقوں کے ہر امر میں بادشاہ کی خِدمت کرتے تھے جو سال کے سب مہِینوں میں ماہ بماہ آتے اور رُخصت ہوتے تھے ۔ ہر فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

2. پہلے مہِینے کے پہلے فرِیق پر یسُوبعا م بِنزبدی ایل تھا اور اُس کے فرِیق میں چَوبِیس ہزار تھے۔

3. وہ بنی فارص میں سے تھا اورپہلے مہِینے کے لشکر کے سب سرداروں کارئِیس تھا۔

۱-توارِیخ 27