14. اور مشرِق کی طرف کا قُرعہ سلمیا ہ کے نام نِکلا ۔ پِھر اُس کے بیٹے زکریا ہ کے لِئے بھی جو عقلمند صلاح کار تھا قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کا قُرعہ شِمال کی طرف کا نِکلا۔
15. عوبید ادُوم کے لِئے جنُوب کی طرف کا تھا اور اُس کے بیٹوں کے لِئے توشہ خانہ کا۔
16. سُفّیِم اور حُوسہ کے لِئے مغرِب کی طرف سلکت کے پھاٹک کے نزدِیک کا جہاں سے اُونچی سڑک اُوپر جاتی ہے اَیسا کہ آمنے سامنے ہو کر پہرا دیں۔
17. مشرِق کی طرف چھ لاوی تھے ۔ شِمال کی طرف ہر روز چار۔ جنُوب کی طرف ہر روز چار اور توشہ خانہ کے پاس دو دو۔
18. مغرِب کی طرف پربا ر کے واسطے چار تو اُونچی سڑک پراور دو پربار کے لِئے۔
19. بنی قورحی اور بنی مِراری میں سے دربانوں کے فرِیق یِہی تھے۔
20. اور لاویوں میں سے اخیاہ خُدا کے گھر کے خزانوں اور نذر کی چِیزوں کے خزانوں پر مُقرّر تھا۔
21. بنی لعدان ۔ سو لعدا ن کے خاندان کے جَیرسونیوں کے بیٹے جو اُن آبائی خاندانوں کے سردار تھے جو جیرسونی لَعدا ن سے تعلُّق رکھتے تھے یہ تھے ۔ یحی ایلی۔
22. اور یحی ایلی کے بیٹے زیتا م اور اُس کا بھائی یُوا یل خُداوند کے گھر کے خزانوں پر تھے۔