10. اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے ۔ سِمر ی سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُس کے باپ نے اُسے سردار بنا دِیا تھا)۔
11. دُوسرا خِلقیاہ تِیسرا طبلیا ہ ۔ چَوتھا زکر یاہ ۔ حُوسہ کے سب بیٹے اور بھائی تیرہ تھے۔
12. اِن ہی میں سے یعنی سرداروں میں سے دربانوں کے فرِیق تھے جِن کا ذِمّہ اپنے بھائِیوں کی طرح خُداوند کے گھر میں خِدمت کرنے کا تھا۔
13. اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُوافِق ہر ایک پھاٹک کے لِئے قُرعہ ڈالا۔
14. اور مشرِق کی طرف کا قُرعہ سلمیا ہ کے نام نِکلا ۔ پِھر اُس کے بیٹے زکریا ہ کے لِئے بھی جو عقلمند صلاح کار تھا قُرعہ ڈالا گیا اور اُس کا قُرعہ شِمال کی طرف کا نِکلا۔