1. دربانوں کے فرِیق یہ تھے ۔ قورحیوں میں مسلمیا ہ بِن قور ے جو بنی آسف میں سے تھا۔
2. اورمسلمیا ہ کے ہاں بیٹے تھے ۔ زکریا ہ پہلوٹھا ۔ یدی عیل دُوسرا ۔ زبد یاہ تِیسرا ۔ یتنی ایل چَوتھا۔
3. عیلا م پانچواں ۔ یہُوحانا ن چھٹا ۔ اِلِیہُو عینی ساتواں تھا۔
4. اور عوبیدادُو م کے ہاں بیٹے تھے ۔ سمعیا ہ پہلوٹھا ۔ یہُوزباد دُوسرا ۔ یُوآ خ تِیسرا اور سکا ر چَوتھا اور نتنی ایل پانچواں۔
5. عمّی ایل چھٹا ۔ اِشکار ساتواں ۔ فعُلتی آٹھواں کیونکہ خُدا نے اُسے برکت بخشی تھی۔
6. اور اُس کے بیٹے سمعیا ہ کے ہاں بھی بیٹے پَیدا ہُوئے جو اپنے آبائی خاندان پر سرداری کرتے تھے کیونکہ وہ زبردست سُورما تھے۔
7. سمعیا ہ کے بیٹے عُتنی اور رفاایل اور عوبید اور اِلزباد جِن کے بھائی الِیہُو اور سماکیا ہ سُورما تھے۔
8. یہ سب عوبید ادُوم کی اَولاد میں سے تھے ۔ وہ اور اُن کے بیٹے اور اُن کے بھائی خِدمت کے لِئے قُوّت کے اِعتبار سے قابِل آدمی تھے ۔ یُوں عوبید ادُومی باسٹھ تھے۔
9. اور مسلمیا ہ کے بیٹے اور بھائی اٹھارہ سُورما تھے۔
10. اور بنی مِراری میں سے حُوسہ کے ہاں بیٹے تھے ۔ سِمر ی سردار تھا (وہ پہلوٹھا تو نہ تھا پر اُس کے باپ نے اُسے سردار بنا دِیا تھا)۔
11. دُوسرا خِلقیاہ تِیسرا طبلیا ہ ۔ چَوتھا زکر یاہ ۔ حُوسہ کے سب بیٹے اور بھائی تیرہ تھے۔
12. اِن ہی میں سے یعنی سرداروں میں سے دربانوں کے فرِیق تھے جِن کا ذِمّہ اپنے بھائِیوں کی طرح خُداوند کے گھر میں خِدمت کرنے کا تھا۔