6. یہ سب خُداوند کے گھر میں گِیت گانے کے لِئے اپنے باپ کے ماتحت تھے اور جھانجھ اور سِتار اور بربط سے خُدا کے گھر کی خِدمت کرتے تھے اور آسف اور یدُوتُو ن اور ہَیما ن بادشاہ کے حُکم کے تابِع تھے۔
7. اور اُن کے بھائیوں سمیت جو خُداوند کی مدح سرائی کی تعلِیم پا چُکے تھے یعنی وہ سب جو مشّاق تھے اُن کا شُمار دو سَو اٹھاسی تھا۔
8. اور اُنہوں نے کیا چھوٹے کیا بڑے کیا اُستاد کیا شاگِرد ایک ہی طرِیقہ سے اپنی اپنی خِدمت کے لِئے قُرعہ ڈالا۔
9. پہلی چِٹّھی آسف کی یُو سف کو مِلی ۔ دُوسری جِدلیا ہ کو اور اُس کے بھائی اور بیٹے اُس سمیت بارہ تھے۔
10. تِیسری زکُّور کو اور اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
11. چَوتھی یِضر ی کو ۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
12. پانچوِیں نتنیا ہ کو ۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
13. چھٹی بُقّیاہ کو ۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
14. ساتوِیں یسری لاہ کو ۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
15. آٹھوِیں یسعیا ہ کو ۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔
16. نوِیں متّنیا ہ کو ۔ اُس کے بیٹے اور بھائی اُس سمیت بارہ تھے۔