1. اور بنی ہارُون کے فرِیق یہ تھے ۔ ہارُو ن کے بیٹے ندب ۔ ابِیہُو ۔ اِلیعزر اور اِتمر تھے۔
2. اور ندب اور ابِیہُو اپنے باپ سے پہلے مَر گئے اور اُن کے اَولاد نہ تھی سو الِیعزر اور اِتمر نے کہانت کا کام کِیا۔
3. اور داؤُ دنے اِلیعزر کے بیٹوں میں سے صدُو ق اور اِتمر کے بیٹوں میں سے اخی ملِک کو اُن کی خِدمت کی ترتِیب کے مُطابِق تقسِیم کِیا۔