4. اِن میں سے چَوبِیس ہزار خُداوند کے گھر کے کام کی نِگرانی پر مُقرّر ہُوئے اور چھ ہزار سردار اور مُنصِف تھے۔
5. اور چار ہزار دربان تھے اور چار ہزار اُن سازوں سے خُداوند کی تعرِیف کرتے تھے جِن کو مَیں نے یعنی داؤُ دنے مدح سرائی کے لِئے بنایا تھا۔
6. اور داؤُ دنے اُن کو جیر سون قِہات اور مِرار ی نام بنی لاوی کے فرِیقوں میں تقسِیم کِیا۔
7. جیرسونیوں میں سے یہ تھے ۔ لعدا ن اورسِمعی۔
8. لعدا ن کے بیٹے ۔ سردار یحی ایل اور زَیتا م اور یُوا یل ۔ یہ تِین تھے۔
9. سِمعی کے بیٹے سلُومِیت اور حزی ا یل اور ہارا ن یہ تِین تھے ۔ یہ لعدا ن کے آبائی خاندانوں کے سردار تھے۔