۱-توارِیخ 23:12-17 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اورقِہات کے بیٹے عمرام ۔ اِضہار حبرُو ن اور عُزّی ا یل ۔ یہ چار تھے۔

13. عمرا م کے بیٹے ہارُو ن اور مُوسیٰ تھے اور ہارُو ن الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔

14. رہا مَردِ خُدا مُوسیٰ سو اُس کے بیٹے لاو ی کے قبِیلہ میں گِنے گئے۔

15. اور مُوسیٰ کے بیٹے جیر سوم اور الِیعزر تھے۔

16. اور جیرسو م کا بیٹا سبُوا یل سردار تھا۔

17. اور الِیعزر کا بیٹا رحبیا ہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیا ہ کے بُہت سے بیٹے تھے۔

۱-توارِیخ 23