۱-توارِیخ 23:11-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

11. اوّل یحت تھا اور زِیزا دُوسرا اور یعُو س اور برِیعہ کے بیٹے بُہت نہ تھے ۔ اِس سبب سے وہ ایک ہی آبائی خاندان میں گِنے گئے۔

12. اورقِہات کے بیٹے عمرام ۔ اِضہار حبرُو ن اور عُزّی ا یل ۔ یہ چار تھے۔

13. عمرا م کے بیٹے ہارُو ن اور مُوسیٰ تھے اور ہارُو ن الگ کِیا گیا تاکہ وہ اور اُس کے بیٹے ہمیشہ پاکترِین چِیزوں کی تقدِیس کِیا کریں اور سدا خُداوند کے آگے بخُور جلائیں اور اُس کی خِدمت کریں اور اُس کا نام لے کر برکت دیں۔

14. رہا مَردِ خُدا مُوسیٰ سو اُس کے بیٹے لاو ی کے قبِیلہ میں گِنے گئے۔

15. اور مُوسیٰ کے بیٹے جیر سوم اور الِیعزر تھے۔

16. اور جیرسو م کا بیٹا سبُوا یل سردار تھا۔

17. اور الِیعزر کا بیٹا رحبیا ہ سردار تھا اور اِلیعزر کے اَور بیٹے نہ تھے پر رحبیا ہ کے بُہت سے بیٹے تھے۔

18. اِضہار کا بیٹا سلُومِیت سردار تھا۔

19. حبرُو ن کے بیٹوں میں اوّل یریا ہ ۔ امریا ہ دُوسرا ۔ یحزی ایل تِیسرا اور یقمِعا م چَوتھا تھا۔

20. عُزّی ا یل کے بیٹوں میں اوّل مِیکا ہ سردار اور یسیاہ دُوسرا تھا۔

21. مِرار ی کے بیٹے محلی اور مُو شی اور محلی کے بیٹے اِلیعزر اور قِیس تھے۔

22. اور اِلیعزر مَر گیا اور اُس کے کوئی بیٹا نہ تھا فقط بیٹیاں تِھیں اور اُن کے بھائی قِیس کے بیٹوں نے اُن سے بیاہ کِیا۔

23. مُو شی کے بیٹے محلی اور عیدر اور یرِیمو ت یہ تِین تھے۔

24. لاو ی کے بیٹے یِہی تھے جو اپنے اپنے آبائی خاندان کے مُطابِق تھے ۔ اُن کے آبائی خاندانوں کے سردار جَیسا وہ نام بنام ایک ایک کر کے گِنے گئے یِہی ہیں ۔ وہ بِیس برس اور اُس سے اُوپر کی عُمر سے خُداوند کے گھر کی خِدمت کا کام کرتے تھے۔

25. کیونکہ داؤُ دنے کہا کہ خُداوند اِسرا ئیل کے خُدا نے اپنے لوگوں کو آرام دِیا ہے اور وہ ابد تک یروشلیِم میں سکُونت کرے گا۔

26. اور لاویوں کو بھی مسکن اور اُس کی خِدمت کے سب ظرُوف کو پِھر کبھی اُٹھانا نہ پڑے گا۔

۱-توارِیخ 23