6. پِھر جات میں ایک اَور جنگ ہُوئی جہاں ایک بڑا قدآور آدمی تھا جِس کے چَوبِیس اُنگلیاں یعنی ہاتھوں میں چھ چھ اور پاؤں میں چھ چھ تِھیں اور وہ بھی اُسی پہلوان کا بیٹا تھا۔
7. جب اُس نے اِسرا ئیل کی فضیِحت کی تو داؤُ دکے بھائی سِمعی کے بیٹے یُونتن نے اُس کو مار ڈالا۔
8. یہ جات میں اُسی پہلوان سے پَیدا ہُوئے تھے اور داؤُ داور اُس کے خادِموں کے ہاتھ سے قتل ہُوئے۔