7. اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔
8. اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔
9. اور حصرو ن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں ۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔
10. اور رام سے عمِیّندا ب پَیدا ہُؤا اور عمِیّندا ب سے نحسو ن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداہ کا سردار تھا۔