49. اُسی کے بطن سے مدمنّا ہ کا باپ شعف اورمکبِینا کا باپ سِوا اور جِبع کا باپ بھی پَیدا ہُوئےاور کالِب کی بیٹی عکسہ ہے۔
50. کالِب کے بیٹے یہ تھے ۔اِفراتہ کے پہلوٹھے حُور کا بیٹا قریت یعر یم کا باپ سوبل۔
51. بَیت لحم کا باپ سلما اور بَیت جادِر کا باپ خارِف۔
52. اور قریت یعرِ یم کے باپ سوبل کے بیٹے ہی بیٹے تھے ۔ ہرائی اور منوخوت کے آدھے لوگ۔
53. اور قریت یعرِ یم کے گھرانے یہ تھے ۔ اِتری اور فُوتی اورسُماتی اور مِسراعی ۔ اِن ہی سے صُرعتی اور اِستاؤلی نِکلے ہیں۔
54. بنی سلما یہ تھے ۔ بَیت لحم اور نطُوفاتی اور عطرات بَیت یُوآ ب اور منوختیوں کے آدھے لوگ اور صُرعی۔
55. اور یعبیض کے رہنے والے مُنشیوں کے گھرانے تِرعاتی اورسمعاتی اور سَوکاتی ۔ یہ وہ قِینی ہیں جو رَیکا ب کے گھرانے کے باپ حما ت کی نسل سے تھے۔