40. اور اِلعِاسہ سے سِسمی پَیدا ہُؤا اور سِسمی سے سلُو م پَیدا ہُؤا۔
41. اورسلُو م سے یقَمیا ہ پَیدا ہُؤا اور یقَمیا ہ سے الِیسمع پَیدا ہُؤا۔
42. یرحمیئل کے بھائی کالِب کے بیٹے یہ ہیں ۔ مِیسا اُس کا پہلوٹھا جو زِیف کا باپ ہے اور حبرُو ن کے باپ مریسہ کے بیٹے۔
43. اور بنی حبرُون ۔ قورح اور تفُّوح اور رقم اورسمع تھے۔