۱-توارِیخ 2:3-21 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. عیر اور اونا ن اور سیلہ یہ یہُودا ہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُودا ہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔

4. اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فار ص اور زارح ہُوئے ۔ یہُودا ہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔

5. اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔

6. اور زارح کے بیٹے زِمر ی اور اَیتان ہَیمان اورکلکُو ل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔

7. اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔

8. اور اَیتان کا بیٹا عزریاہ تھا۔

9. اور حصرو ن کے بیٹے جو اُس سے پَیدا ہُوئے یہ ہیں ۔ یرحمیئل اور رام اور کلُوبی۔

10. اور رام سے عمِیّندا ب پَیدا ہُؤا اور عمِیّندا ب سے نحسو ن پَیدا ہُؤا جو بنی یہُوداہ کا سردار تھا۔

11. اور نحسو ن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔

12. اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔

13. یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیا ب پَیدا ہُؤا اور ابِیند اب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔

14. نتنی ایل چَوتھا ۔ ردَّی پانچواں۔

15. عوضم چھٹا داؤُ دساتواں۔

16. اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیل تِھیںاور اَبی شے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویا ہ کے بیٹے ہیں۔

17. اور ابِیجیل سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔

18. اور حصرو ن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعو ت کے اَولاد ہُوئی ۔ عزُو بہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُو ن۔

19. اورعزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔

20. اور حُور سے اُوری پَیدا ہُؤا اور اُوری سے بضلِیئل پَیدا ہُؤا۔

21. اُس کے بعد حصرو ن جِلعا د کے باپ مکِیر کی بیٹی کے پاس گیا جِس سے اُس نے ساٹھ برس کی عُمر میں بیاہ کِیا تھا اور اُس کے بطن سے شجُو ب پَیدا ہُؤا۔

۱-توارِیخ 2