۱-توارِیخ 2:27-33 Urdu Bible Revised Version (URD)

27. اور یرحمیئل کے پہلوٹھے رام کے بیٹے معض اور یمِین اور عیقر تھے۔

28. اور اونام کے بیٹے سمّی اور یدع اور سمّی کے بیٹے ند ب اور ابِیسُور تھے۔

29. اور ابِیسُور کی بِیوی کا نام ابِیخَیل تھا۔ اُس کے بطن سے اخبا ن اور مو لِد پَیدا ہُوئے۔

30. اور ندب کے بیٹے سِلد اوراَفّائِم تھے لیکن سِلد بے اَولاد مَر گیا۔

31. اور اَفّائِم کا بیٹا یسعی اور یسعی کا بیٹا سِیسا ن اورسیِسا ن کا بیٹا اخلی تھا۔

32. اورسمّی کے بھائی یدع کے بیٹے یتر اور یُونتن تھے اور یتر بے اَولاد مَر گیا۔

33. اور یُونتن کے بیٹے فلت اور زازا ۔ یہ یرحمیئل کے بیٹے تھے۔

۱-توارِیخ 2