11. اور نحسو ن سے سَلما پَیدا ہُؤا اور سَلما سے بوعز پَیدا ہُؤا۔
12. اور بوعز سے عوبید پَیدا ہُؤا اور عوبید سے یسّی پَیدا ہُؤا۔
13. یسّی سے اُس کا پہلوٹھا الِیا ب پَیدا ہُؤا اور ابِیند اب دُوسرا اور سِمع تِیسرا۔
14. نتنی ایل چَوتھا ۔ ردَّی پانچواں۔
15. عوضم چھٹا داؤُ دساتواں۔
16. اور اُن کی بہنیں ضرُویاہ اور ابِیجیل تِھیںاور اَبی شے اور یُوآب اور عساہیل یہ تِینوں ضرُویا ہ کے بیٹے ہیں۔
17. اور ابِیجیل سے عماسا پَیدا ہُؤا اور عماسا کا باپ اِسمٰعیلی یتر تھا۔
18. اور حصرو ن کے بیٹے کالِب سے اُس کی بِیوی عزُوبہ اور یرِیعو ت کے اَولاد ہُوئی ۔ عزُو بہ کے بیٹے یہ ہیں یشر اور سُوباب اور اردُو ن۔
19. اورعزُوبہ مَر گئی اور کالِب نے اِفرات کو بیاہ لِیا جِس کے بطن سے حُور پَیدا ہُؤا۔