1. یہ بنی اِسرائیل ہیں ۔ رُوبِن شمعُون لاوی یہُودا ہ اِشکار اور زبُولُو ن۔
2. دان یُوسف اور بِنیمِین نفتالی جد اور آشر۔
3. عیر اور اونا ن اور سیلہ یہ یہُودا ہ کے بیٹے ہیں۔ یہ تِینوں اُس سے ایک کنعانی عَورت بت سُوع کے بطن سے پَیدا ہُوئے اور یہُودا ہ کا پہلوٹھا عیر خُداوند کی نظر میں شرِیر تھا اِس لِئے اُس نے اُس کو مار ڈالا۔
4. اور اُس کی بہُو تمر کے اُس سے فار ص اور زارح ہُوئے ۔ یہُودا ہ کے کُل پانچ بیٹے تھے۔
5. اور فارص کے بیٹے حصرون اور حمُول تھے۔
6. اور زارح کے بیٹے زِمر ی اور اَیتان ہَیمان اورکلکُو ل اور دارع یعنی کُل پانچ تھے۔
7. اور اِسرائیل کا دُکھ دینے والا عکر جِس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کرمی کا بیٹا تھا۔