۱-توارِیخ 19:7-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. سو اُنہوں نے بتِّیس ہزار رتھوں اور معکہ کے بادشاہ اور اُس کے لوگوں کو اپنے لِئے کرایہ کر لِیا جو آ کر مِید با کے سامنے خَیمہ زن ہو گئے اور بنی عمُّون اپنے اپنے شہر سے جمع ہُوئے اور لڑنے کو آئے۔

8. جب داؤُ دنے یہ سُنا تو اُس نے یُوآ ب اور سُورماؤں کے سارے لشکر کو بھیجا۔

9. تب بنی عمُّون نے نِکل کر شہر کے پھاٹک پر لڑائی کے لِئے صف باندھی اور وہ بادشاہ جو آئے تھے سو اُن سے الگ مَیدان میں تھے۔

10. جب یُوآب نے دیکھا کہ اُس کے آگے اور پِیچھے لڑائی کے لِئے صف بندھی ہے تو اُس نے سب اِسرا ئیل کے خاص لوگوں میں سے آدمی چُن لِئے اور ارامیوں کے مُقابِل اُن کی صف آرائی کی۔

11. اور باقی لوگوں کو اپنے بھائی ابی شے کے سپُرد کِیا اور اُنہوں نے بنی عمُّون کے سامنے اپنی صف باندھی۔

12. اور اُس نے کہا کہ اگر ارامی مُجھ پرغالِب آئیں تو تُو میری کُمک کرنا اور اگر بنی عمُّون تُجھ پر غالِب آئیں تو مَیں تیری کُمک کرُوں گا۔

13. سو ہِمّت باندھو اور آؤ ہم اپنی قَوم اور اپنے خُدا کے شہروں کی خاطِر مَردانگی کریں اور خُداوند جو کُچھ اُسے بھلا معلُوم ہو کرے۔

۱-توارِیخ 19