32. سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائے۔مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔
33. تب جنگل کے درخت خُوشی سے خُداوند کےحضُور گانے لگیں گے۔کیونکہ وہ زمِین کا اِنصاف کرنے کو آ رہا ہے۔
34. خُداوند کا شُکر کرو اِس لِئے کہ وہ نیک ہے۔کیونکہ اُس کی شفقت ابدی ہے ۔
35. تُم کہو اَے ہماری نجات کے خُدا ہم کو بچالےاور قَوموں میں سے ہم کو جمع کر اور اُن سے ہم کو رہائیدےتاکہ ہم تیرے قُدُّوس نام کا شُکرکریںاور للکارتے ہُوئے تیری سِتایش کریں۔