۱-توارِیخ 16:28-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. اَے قَوموں کے قبِیلو! خُداوندکیخُداوند ہی کی تمجِید و تعظِیم کرو۔

29. خُداوند کی اَیسی تمجِید کرو جو اُس کے نام کےشایاں ہے۔ہدیہ لاؤ اور اُس کے حضُور آؤ۔پاک آرایش کے ساتھ خُداوند کو سِجدہ کرو۔

30. اَے سب اہلِ زمِین! اُس کے حضُور کانپتےرہو۔جہان قائِم ہے اور اُسے جُنبِش نہیں۔

31. آسمان خُوشی منائے اور زمِین شادمان ہو۔وہ قَوموں میں اِعلان کریں کہ خُداوند سلطنت کرتاہے۔

32. سمُندر اور اُس کی معمُوری شور مچائے۔مَیدان اور جو کُچھ اُس میں ہے باغ باغ ہو۔

۱-توارِیخ 16