۱-توارِیخ 16:17-23 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. جِسے اُس نے یعقُو ب کے لِئے آئِین کےطَورپراور اِسرا ئیل کے لِئے ابدی عہد کے طَور پرقائِم کِیا۔

18. یہ کہہ کر کہ مَیں کنعا ن کا مُلک تُجھ کو دُوں گا۔وہ تُمہارا مَورُوثی حِصّہ ہو گا۔

19. اُس وقت تُم شُمار میں تھوڑے تھےبلکہ بُہت ہی تھوڑے اور مُلک میں پردیسیتھے۔

20. وہ ایک قَوم سے دُوسری قَوم میںاور ایک مملکت سے دُوسری مملکت میںپِھرتے رہے۔

21. اُس نے کِسی شخص کو اُن پر ظُلم کرنے نہ دِیابلکہ اُن کی خاطِر بادشاہوں کو تنبِیہ کی

22. کہ تُم میرے ممسُوحوں کو نہ چھُوؤاور میرے نبِیوں کو نہ ستاؤ۔

23. اَے سب اہلِ زمِین! خُداوند کے حضُور گاؤ۔روزبروز اُس کی نجات کی بشارت دو۔

۱-توارِیخ 16