8. اور جدّیوں میں سے بُہتیرے الگ ہو کر بیابان کے قلعہ میں داؤُد کے پاس آ گئے ۔ وہ زبردست سُورما اور جنگ آموختہ لوگ تھے جو ڈھال اور برچھی کا اِستعمال جانتے تھے ۔ اُن کی صُورتیں اَیسی تِھیں جَیسی شیروں کی صُورتیں اور وہ پہاڑوں پر کی ہرنیوں کی مانِند تیزرَو تھے۔
9. اوّل عزر تھا ۔ عبد یاہ دُوسرا۔ الِیا ب تِیسرا۔
10. مِسمنّہ چَوتھا ۔ یِرمیا ہ پانچواں۔
11. عتّی چھٹا ۔ الی ایل ساتواں۔
12. یُوحنا ن آٹھواں ۔ اِلزباد نواں۔
13. یِرمیا ہ دسواں ۔ مکبانی گیارھواں۔
14. یہ بنی جد میں سے سر لشکر تھے ۔ اِن میں سب سے چھوٹا سَو کے برابر اور سب سے بڑا ہزار کے برابر تھا۔
15. یہ وہ ہیں جو پہلے مہِینے میں یَرد ن کے پار گئے جب اُس کے سب کنارے ڈُوبے ہُوئے تھے اور اُنہوں نے وادیوں کے سب لوگوں کو مشرِق اور مغرِب کی طرف بھگا دِیا۔