20. جب وہ صِقلا ج کو جا رہا تھا منسّی میں سے عدنہ اور یُوزباد اور یدی عیل اور مِیکاایل اور یُوزباد اور الیہو اور ضِلتی جو بنی منسّی میں ہزاروں کے سردار تھے اُس سے مِل گئے۔
21. اُنہوں نے غارتگروں کے جتھے کے مُقابلہ میں داؤُد کی مدد کی کیونکہ وہ سب زبردست سُورما اور لشکر کے سردار تھے۔
22. بلکہ روزبروز لوگ داؤُد کے پاس اُس کی مدد کو آتے گئے یہاں تک کہ خُدا کی فَوج کی مانِند ایک بڑی فَوج تیّار ہو گئی۔
23. اور جو لوگ جنگ کے لِئے ہتھیار باندھ کر حبرُو ن میں داؤُد کے پاس آئے تاکہ خُداوند کی بات کے مُوافِق ساؤُل کی مملکت کو اُس کی طرف مُنتقِل کریں اُن کا شُمار یہ ہے۔
24. بنی یہُوداہ چھ ہزار آٹھ سَو جو سِپر اور نیزہ لِئےہُوئے جنگ کے لِئے مُسلّح تھے۔
25. بنی شمعُون میں سے جنگ کے لِئے سات ہزارایک سَو زبردست سُورما۔
26. بنی لاوی میں سے چار ہزار چھ سَو۔
27. اور یہوید ع ہارُونیوں کا سردار تھا اور اُس کےساتھ تِین ہزار سات سَو تھے۔
28. اور صدو ق ایک جوان سُورما اور اُسکے آبائی گھرانے کے بائِیس سردار۔
29. اور ساؤُل کے بھائی بنی بِنیمِین میں سے تِینہزار لیکن اُس وقت تک اُن کا بُہت بڑا حِصّہساؤُل کے گھرانے کا طرفدار تھا۔